Gas Leakage Web ad 1

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، موساد سربراہ نے 2 سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا

0

ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کے منصوبے میں مبینہ ناکامی کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے دو سینئر عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور ایران ڈویژن کے سربراہ شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل کے کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں عہدیدار ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق ایک منصوبے کی تیاری میں شریک تھے، جس کا مقصد مبینہ طور پر دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کو ہوا دینا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا خاتمہ کرنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق منصوبہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد موساد کے سربراہ نے دونوں سینئر عہدیداروں کو عہدوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ برطرفیاں موساد میں جاری وسیع تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ادارے کے ڈھانچے اور کارکردگی میں تبدیلیاں لانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.