Gas Leakage Web ad 1

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

0

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امید کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت اور امریکا و ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی توقعات کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
وزیر اعظم آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
برینٹ خام تیل کی قیمت 37 سینٹ یعنی 0.5 فیصد کمی کے بعد 79.08 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 53 سینٹ یعنی 0.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 74.69 ڈالر فی بیرل رہی۔

یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھی۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا جاتا ہے تو 5 ماہ سے جاری کشیدگی ختم ہونے کا امکان ہے، جبکہ آبنائے ہرمز دوبارہ مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھل سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.