Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان توانائی کے شعبے میں سٹریٹجک تعاون، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مفاہمتی یادداشت پر سیکریٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخرِ عالم عرفان اور پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے دستخط کیے، جبکہ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے خصوصی شرکت کی۔
سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی بحال
معاہدے کے تحت دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں حکومت سے حکومت تعاون کو مزید فروغ دیں گے، جس میں طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی، قومی گرڈ میں قابلِ تجدید توانائی کے مؤثر انضمام اور صنعتی شعبے میں توانائی کی استعداد کار میں بہتری جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

اس تعاون کے تحت ڈنمارک پاکستان کو طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی کے لیے جدید تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ ڈنمارک کے ماہرین پاکستانی توانائی اداروں کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی، مہارت اور تجربات کے تبادلے میں کردار ادا کریں گے۔

حکام کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان میں گرین انرجی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے، صنعتی شعبے میں توانائی کے بہتر استعمال کو فروغ دینے اور موسمیاتی اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان یہ معاہدہ صاف، محفوظ اور کم لاگت توانائی کے نظام کے قیام اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.