Gas Leakage Web ad 1

مظفرگڑھ میں ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے 105 چالان ہوگئے

0

مظفرگڑھ میں ایک شہری کے نام پر ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے 105 ای چالان جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

متاثرہ شہری کے مطابق اس نے دسمبر 2024 میں بغیر رجسٹریشن موٹرسائیکل ایک شو روم پر فروخت کر دی تھی، تاہم شو روم مالک نے مبینہ ملی بھگت کے ذریعے بعد ازاں موٹرسائیکل کی رجسٹریشن اس کے نام پر کروا دی۔

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، کوتاہی برداشت نہیں کروں گی: مریم نواز

شہری کا کہنا ہے کہ اگست 2025 سے اب تک اس کے نام پر 105 چالان جاری ہو چکے ہیں، جبکہ چالان موصول ہونے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل اب بھی اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ اس نے غیرقانونی رجسٹریشن کرانے کے الزام میں شو روم مالک کے خلاف درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.