سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بلوچستان میں قومی شاہراہ این-25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان کی گئی، جہاں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد موجود تھے۔
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 19 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار بھی شہید ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث تھے۔
ذرائع نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور شاہراہوں کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جبکہ بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔