Gas Leakage Web ad 1

ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

0

ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو چیف کے ساتھ ان کے تعمیری مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو امریکا کا سب سے مشکل شراکت دار ہے اور مذاکرات میں ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے معاملے پر بھی بات ہوئی، کیونکہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیٹو سے خوش نہیں کیونکہ ان کے بقول ایران کے خلاف کارروائی کے دوران نیٹو نے امریکا کی مدد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکا کو اس مدد کی ضرورت نہیں تھی، لیکن وہ اتحادیوں کا امتحان لے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نیٹو کو سو فیصد فنڈ فراہم کر رہا تھا جبکہ بعض ممالک کوئی حصہ نہیں ڈال رہے تھے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی

انہوں نے کہا کہ نیٹو کو سب سے زیادہ مالی معاونت امریکا فراہم کرتا ہے، اس لیے اتحادی ممالک کو اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔

امریکی صدر نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے خیال میں یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت بھی اب ختم ہو گئی ہے، وہ ایران کے ساتھ مزید کوئی معاملہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس معاملے میں بہت زیادہ وقت ضائع ہو چکا ہے اور اب امریکا کو اپنے دیگر امور پر توجہ دینی چاہیے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز ایران نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے طیاروں پر حملے کیے، جس کے جواب میں امریکی فوج نے بھی کارروائی کی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی تمام قیادت ختم کر دی گئی ہے اور اب وہاں نئی قیادت موجود ہے۔

انہوں نے اسپین کے حوالے سے کہا کہ وہ اسپین کے ساتھ تعلقات نہیں رکھنا چاہتے کیونکہ ان کے بقول اسپین ایک انتہائی خراب شراکت دار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اسپین کے ساتھ تجارت ختم کر دی ہے اور اب اسپین دوبارہ تجارتی تعلقات کی خواہش ظاہر کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ واپس نہیں دینا چاہیے تھا کیونکہ یہ خطہ امریکا کے لیے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس وقت اقتدار میں ہوتے تو پاناما کینال بھی کسی کے حوالے نہ کرتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.