اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کارگل کے محاذ پر حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی پر قوم کو رہتی دنیا تک فخر رہے گا۔ لالک جان شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا کہ لالک جان اور وطن کے دیگر شہداء ہماری شان اور پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں۔ اگلے مورچوں پر جا کر دشمن کے سامنے ڈٹ جانے والے لالک جان نے غیر معمولی جرات اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی، اور ایسے ہیرو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
فیفا نے امریکی فٹبالر پر پابندی معطل کرنےکے فیصلےکیخلاف بیلجیئم کی اپیل مسترد کردی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ حوالدار لالک جان شہید اور ملک کے تمام شہداء کے خاندانوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارضِ پاک کے امن اور خودمختاری کے لیے شہداء کی قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتارا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اس بہادر سپوت کی داستانِ شجاعت رہتی دنیا تک قوم کا فخر اور تاریخ کا اثاثہ رہے گی، جبکہ نشانِ حیدر کا یہ عظیم وارث پاکستان کے عسکری وقار، قومی خودمختاری اور استحکام کی تابندہ علامت ہے۔