فیفا اپیل کمیٹی نے امریکی فٹبالر بالوگن پر پابندی معطل کرنے کے خلاف رائل بیلجیئن فٹبال ایسوسی ایشن کی اپیل ناقابلِ سماعت قرار دے دی ہے۔
فیفا اپیل کمیٹی کے مطابق بیلجیئن فٹبال ایسوسی ایشن کو امریکی فٹبالر بالوگن کے کیس میں اپیل کا قانونی اختیار حاصل نہیں، کیونکہ وہ اس مقدمے کی فریق نہیں، اس لیے وہ اپیل دائر نہیں کر سکتی۔
گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
رپورٹ کے مطابق فیفا اپیل کمیٹی کے امریکی چیئرمین نیل ایگلسٹن نے اس فیصلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ امریکی فٹبالر بالوگن کو بوسنیا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ ملنے پر ایک میچ کی معطلی کا سامنا تھا، جس کے باعث وہ 7 جولائی کو بیلجیئم کے خلاف راؤنڈ آف 16 کے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے بالوگن کی معطلی پر عملدرآمد ایک سال کے لیے معطل کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے دستیاب ہو گئے۔
فیفا کے اس فیصلے پر بیلجیئم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یورپی فٹبال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) نے بھی امریکی فٹبالر کی ریڈ کارڈ پابندی ایک سال کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کو "سرخ لکیر عبور کرنے” کے مترادف قرار دیا تھا۔