حکومتِ سندھ نے صوبے کی تمام سرکاری ڈسپنسریوں کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ان کے انتظامی امور ایک سرکاری فنڈڈ غیر سرکاری ادارے کے حوالے کر دیے ہیں۔
اس فیصلے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے تمام ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فضائیہ کےافسر کے قاتل کو پولیس نےگرفتار کرلیا
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق نئے انتظامی نظام کے تحت سرکاری ڈسپنسریوں کے روزمرہ انتظام، آپریشنل امور اور دیگر انتظامی ذمہ داریاں متعلقہ غیر سرکاری ادارہ انجام دے گا۔
جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے بعد ضلعی ہیلتھ افسران کا کردار محدود ہو جائے گا اور وہ بنیادی طور پر پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگراموں پر توجہ دیں گے۔
حکومتِ سندھ کے اس اقدام کو صوبے میں بنیادی صحت کے نظام کی تنظیمِ نو کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے عملی اثرات اور کارکردگی کا جائزہ آئندہ دنوں میں سامنے آئے گا۔