Gas Leakage Web ad 1

ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار

0

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں نے امریکا اور ایران کے مذاکراتی عمل کو متاثر کیا اور اس وجہ سے ابتدائی طور پر بات چیت تقریباً رک گئی تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ مفاہمتی کوششوں کے بعد تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں اور یہ عمل حالیہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے جاری ہے۔ ان کے مطابق یہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی کوششوں کا دوسرا مرحلہ ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران یورینیم کو ملک سے باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرنے پر آمادہ ہے، جبکہ جوہری پروگرام، پابندیوں اور منجمد اثاثوں سے متعلق امور پر مختلف ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں۔ لبنان سے متعلق معاملات بھی مذاکراتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر، چار ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس پورے عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے اور بعض معاملات کے لیے 30 دن جبکہ مجموعی معاہدے کے لیے 60 دن کا ٹائم فریم مقرر کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم کے مطابق آبنائے ہرمز سے جہاز 60 روز تک بغیر کسی اضافی ٹیرف کے گزر سکیں گے اور صرف معمول کی نیویگیشن یا سروس فیس ادا کی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر رہنمائی کی ہے جبکہ سعودی عرب، قطر، مصر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ثالثی کے عمل کی حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق اگلا مرحلہ مشکل ہو سکتا ہے تاہم حتمی معاہدہ ممکن ہے اور اس میں کوئی منفی پہلو شامل نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.