Gas Leakage Web ad 1

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار اہم بلز کی منظوری

0

اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور چار اہم بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

منظور ہونے والے بلز میں پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیویئر بل 2026، پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (ترمیمی) بل 2026، انسدادِ دہشت گردی (پنجاب ترمیمی) بل 2026 اور سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ

کمیٹی نے تمام بلز کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور بلز کے مختلف قانونی، انتظامی اور عملی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران اراکین نے مجوزہ قوانین کے اثرات، نفاذ کے طریقہ کار اور انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں خالد محمود رانجھا، چوہدری اعجاز احمد، صفیہ سعید، سیدہ سمرین تاج، رانا عبدالمنان ساجد، آمنہ پروین اور شہباز علی کھوکھر سمیت متعدد اراکین شریک ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.