لندن کے لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے پرو ہاکی لیگ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل کر لی تھی، تاہم بھارت نے جلد ہی مقابلہ برابر کر دیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے 1-2 کی برتری حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر کے اختتام تک اس نے اپنی سبقت 1-3 کر دی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی: نظم و نسق کیلئے 14 ارب 77 کروڑ 21 لاکھ روپے منظور
آخری مرحلے میں کھیل مزید تیز ہو گیا اور دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا، لیکن مقررہ وقت کے اختتام پر بھارت 3-4 سے کامیاب رہا۔
پاکستانی ٹیم کو اس میچ میں اپنے تین اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کا سامنا رہا۔ پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سفیان خان، فارورڈ حنان شاہد اور کپتان حماد بٹ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
پرو لیگ میں اب تک 13 میچز کھیلنے کے بعد پاکستان نے مجموعی طور پر 19 گول اسکور کیے ہیں جبکہ اس کے خلاف 63 گول ہو چکے ہیں۔
پاکستان اپنا اگلا میچ بدھ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ لیگ میں 26 جون کو پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ اس کے بعد پاکستان اپنا 16واں اور آخری میچ بھی انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔