ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے صوبہ آغدیر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 انسانی اسمگلرز اور 11 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر، چار ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق 11 غیر قانونی افغان مہاجرین کو ڈی پورٹیشن مراکز منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 5 ملزمان کو پراسیکیوٹر کے دفتر بھیج دیا گیا ہے۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ترکیہ میں 16 ہزار 436 افغان مہاجرین کی گرفتاری رپورٹ ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی بھی جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی ملک بدری میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ جرمن وزیر داخلہ کے مطابق حال ہی میں 32 سزایافتہ افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا گیا ہے جبکہ مزید 100 افراد کو جلد ملک بدر کرنے کا منصوبہ ہے۔