وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے بل ایوان میں پیش کیا جبکہ حکومتی رکن ہما اختر چغتائی کی جانب سے پیش کردہ ترمیم بھی کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی، تاہم وہ اپنی پیش کردہ ترمیم کی وضاحت نہ کر سکیں۔
بعد ازاں وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے ترمیم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اپیلیٹ ٹربیونل کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ فوری کھولنے کی استدعا مسترد کر دی
پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی جانب سے پیش کردہ ترامیم بھی منظور کر لی گئیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2025ء میں تین ترامیم پیش کیں۔
سید نوید قمر نے کہا کہ فائیو جی فائبر کیبل بچھانے کے لیے رائٹ آف وے سے متعلق تنازعات سامنے آ سکتے ہیں، اس لیے ان تنازعات کے حل کے اختیارات صوبائی اور متعلقہ حکومتوں کو دیے جائیں۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق تنازعات کے حل کے لیے عائد کیے جانے والے جرمانوں کی حد بھی مقرر کی جا رہی ہے۔