Gas Leakage Web ad 1

مقامی تعطیل کا اعلان

0

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 22 ذوالحج 1447 ہجری، بمطابق 8 جون کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل سٹی کونسل کراچی کی منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں دی جا رہی ہے۔ اس دن کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے۔

تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں 34 ارب ڈالر نقصان

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضروری اور ہنگامی نوعیت کی خدمات انجام دینے والے ادارے اور دفاتر معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

کے ایم سی حکام کے مطابق مقامی تعطیل کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری مجاز اتھارٹی نے دی ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار کراچی کے اہم مذہبی اور تاریخی مقامات میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر سال عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف مذہبی و روحانی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور سکیورٹی سمیت دیگر خصوصی انتظامات بھی کیے جاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.