پشاور موٹروے M-1 کل 23 ستمبر 2026 کو رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے پر سفر کرنے والے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکن ہو تو اپنا سفر مؤخر کردیں۔
دوسری جانب لاہور، اسلام آباد موٹروے M-2 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔