Gas Leakage Web ad 1

ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ نہیں کیا: ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب

0

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر ہونے والی تباہی ایرانی میزائلوں کو روکنے کے دوران امریکی دفاعی نظام میں خرابی کے باعث ہوئی۔

Gas Leakage Web ad 2

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بحرین اور کویت میں حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 63 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور پروازیں معطل کر دی گئیں۔

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں تباہ کیا۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے۔

امریکی بیان کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل ہمسایہ ممالک میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکے، جبکہ بحرین اور بحری جہازوں پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملے بھی ناکام بنا دیے گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.