ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں، جبکہ اسی عرصے میں درآمدات 62 ارب 66 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 5.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ درآمدات میں 5.94 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں درآمدات 59 ارب 14 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔
امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے
ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو مئی میں اپریل کے مقابلے میں برآمدات میں 9.59 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات میں 21.55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح رواں مالی سال مئی میں گزشتہ سال کے مئی کے مقابلے میں برآمدات میں 1.26 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات میں 6.63 فیصد کمی دیکھی گئی۔