Gas Leakage Web ad 1

ٹکٹیں مہنگی ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہو کا عالم

0

ایران امریکا کشیدگی اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافروں نے ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنا انتہائی کم کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت غیر معمولی خاموشی دیکھی جا رہی ہے اور عازمینِ حج کے علاوہ اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، نفاذ کو آئینی قرار دے دیا

ایران امریکا کشیدگی اور فضائی صورتحال میں عدم استحکام کے باعث پاکستان سے بیرون ملک اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد لاکھوں سے کم ہو کر ہزاروں تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عارضی جنگ بندی کے باوجود فضائی آپریشن معمول پر نہیں آ سکا۔

ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کی تعداد میں بھی 40 سے 50 فیصد تک کمی کر دی ہے، جبکہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صورتحال کو مزید متاثر کیا ہے۔

ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، اور متعدد ملکی ایئرلائنز مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اپنی پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.