امریکی نیوز ویب سائٹ **ایگزیوس** کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات کو ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ شام اور لبنان میں موجود اپنی فوجی دستوں کو واپس بلائیں۔
ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ اہلکار کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی نہیں چاہتے اور یہی مؤقف لبنان کے حوالے سے بھی ظاہر کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران اسرائیل کی سرحدوں کے قریب سیکیورٹی زونز کی ضرورت پر اپنا مؤقف پیش کیا۔