Gas Leakage Web ad 1

کیا نئی آٹو پالیسی میں سستی ہوں گی گاڑیاں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

0

نئی آٹو پالیسی آخری مراحل میں، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد حتمی منظوری کا امکان

Gas Leakage Web ad 2

حکومت کی نئی آٹو پالیسی کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، تاہم ٹیکس سے متعلق اہم تجاویز کو حتمی شکل دینے سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا منصوبہ تھا کہ نئی آٹو پالیسی یکم جولائی سے نافذ کر دی جائے، لیکن مختلف وزارتوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ مزید مذاکرات کی ضرورت کے باعث اب اس کے اگست کے پہلے ہفتے میں متعارف ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجاویز میں 800 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد کرنے کی سفارش شامل تھی، تاہم آئی ایم ایف نے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ، وزارت تجارت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت قانون باہمی مشاورت سے ٹیکس تجاویز کو حتمی شکل دیں گی۔ اس کے علاوہ آئندہ پانچ سال کے ٹیکس فریم ورک پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کی جائے گی۔

مجوزہ آٹو پالیسی کا مقصد ملک میں آٹو موبائل شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور گاڑیوں کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانا ہے۔

پالیسی میں نئی گاڑیوں کے لیے اقوام متحدہ کے 62 حفاظتی معیارات اپنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ حکومت ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر انحصار مرحلہ وار کم کرنے کی حکمت عملی بھی پیش نظر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.