Gas Leakage Web ad 1

پاک فوج کا دیگر فورسز کے ہمراہ "آپریشن شعبان” جاری، مزید 3 دہشتگرد ہلاک

0

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف بلوچستان میں کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں، جہاں دہشت گردوں کو زمینی اور فضائی آپریشنز کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ تازہ کارروائی میں مزید 3 دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.