Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

0

**خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، علاج کی سہولیات محدود**

Gas Leakage Web ad 2

خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم تشخیص اور علاج کی سہولیات اس رفتار سے وسعت نہیں پا سکیں۔

صوبے میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 567 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز پشاور، بنوں، مردان، چارسدہ اور ضم شدہ اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے بھر میں ایچ آئی وی کی تشخیص اور علاج کے لیے صرف 13 سرکاری مراکز کام کر رہے ہیں، جس کے باعث دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی مریضوں کو طویل سفر، اضافی اخراجات اور بروقت علاج کے حصول میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صحت کے شعبے سے وابستہ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ علاج کی سہولیات میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام میں ایچ آئی وی سے متعلق شعور اجاگر کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ایچ آئی وی پر قابو پانے کے لیے صرف ادویات کافی نہیں، بلکہ بروقت تشخیص، علاج تک آسان رسائی، عوامی آگاہی اور مسلسل مالی وسائل کی فراہمی بھی ضروری ہے۔ ان اقدامات کے بغیر مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد صوبے کے صحت کے نظام کے لیے ایک سنگین چیلنج بن سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.