Gas Leakage Web ad 1

پاک امریکا اقتصادی شراکت داری دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی: سفیر پاکستان

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک)
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (DFC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ڈی ایف سی کے درمیان شراکت داری اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، معدنیات، آئی ٹی اور بندرگاہوں سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں ڈی ایف سی کی دلچسپی کو سراہا۔

دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں جاری اور ممکنہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، جبکہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ترجیحی شعبوں اور رابطہ کاروں کے تعین پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سفیر رضوان سعید شیخ نے ڈی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو کو پاکستان میں تیار کیا جانے والا فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل فٹ بال **”ٹرائیونڈا”** بطور تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر فیفا ورلڈ کپ کے لیے پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال کا مسلسل انتخاب ملک کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزا ہے۔

بینجمن بلیک نے ٹرائیونڈا کے معیار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے دیرپا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.