Gas Leakage Web ad 1

جماعت اسلامی کے دفتر پر حملے میں روسی ساختہ بم استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک)
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں روسی ساختہ **آر جی ڈی-1** دستی بم استعمال کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے دستی بم کا لیور، باڈی کے تقریباً 20 چھوٹے اور بڑے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زمین پر تقریباً 3 انچ گہرا اور 8 انچ چوڑا گڑھا پڑا، جبکہ ماضی میں لیاری میں ہونے والے 60 سے 70 فیصد دستی بم حملوں میں بھی روسی ساختہ دستی بم ہی استعمال کیے گئے تھے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی **منعم ظفر** نے سول اسپتال پہنچ کر حملے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ بدترین دہشت گردی کا واقعہ ہے، جس میں تین کارکن زخمی ہوئے۔

منعم ظفر نے کہا کہ گنجان آباد علاقے سے حملہ آوروں کا فرار ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کے مطابق کراچی اور سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور لاقانونیت نے شہریوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کے عوام نے بڑی تعداد میں جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جماعت کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ **”حق دو لیاری کو”** مہم اور **”بدل دو نظام”** تحریک ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.