Gas Leakage Web ad 1

کیا آپ کے پاس بھی ای چالان کا میسیج آیا ہے؟ ادائیگی سے پہلے حقیقت جان لیجئے

جعلی ای چالان ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، کراچی ٹریفک پولیس کا شہریوں کو انتباہ

0

موبائل صارفین کو گزشتہ کچھ عرصے سے ای چالان کے نام پر ایسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں گاڑی کو نادہندہ ظاہر کرتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کے لیے ایک لنک فراہم کیا جاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تاہم کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسے کئی ایس ایم ایس جعلی ہیں اور ان کے ذریعے فراڈ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے پیغامات پر فوری اعتماد نہ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک کو کھولنے سے گریز کریں۔

حکام کے مطابق بعض افراد سرکاری اداروں کا نام استعمال کرتے ہوئے جعلی پیغامات بھیج رہے ہیں تاکہ شہریوں سے ذاتی معلومات، بینکنگ تفصیلات یا دیگر حساس ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جعل ساز 1915 نمبر کا حوالہ دے کر ای چالان سے متعلق گمراہ کن پیغامات اور مشکوک لنکس ارسال کر رہے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی پیغام کی تصدیق کیے بغیر اس میں دی گئی ہدایات پر عمل نہ کریں۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے تمام سرکاری پیغامات صرف مستند ذرائع کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔ شہری کسی غیر مصدقہ لنک پر کلک نہ کریں اور اپنی ذاتی یا مالی معلومات کسی نامعلوم ذریعے کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو موصول ہونے والے ای چالان یا ایس ایم ایس کی صداقت پر شک ہو تو وہ ہیلپ لائن **1915** پر رابطہ کرکے تصدیق کر سکتا ہے، تاکہ ممکنہ فراڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.