**احتساب عدالت نے گجرات منصوبوں کیس میں پرویز الہی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی**
احتساب عدالت لاہور نے گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ملزمان نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے مقدمے کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کو پاسنگ آؤٹ پر پلاٹ دینے کا اعلان
عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے نیب کے گواہان کو طلب کر لیا ہے اور مقدمے کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، نیب نے دیگر ملزمان سلیمان احمد اور مظفر اقبال کی گرفتاری کے بعد عدالت میں ایک سپلیمنٹری ریفرنس دائر کیا تھا، جو اب موجودہ کارروائی کا حصہ بن گیا ہے۔