**پی ٹی اے نے انٹرنیٹ بندش کی افواہیں مسترد کر دیں**
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کل (15 جنوری) انٹرنیٹ سروسز بند نہیں ہوں گی اور اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کو پاسنگ آؤٹ پر پلاٹ دینے کا اعلان
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال ہیں۔ بین الاقوامی سب میرین کیبل پر ہونے والی مرمت ایک معمول کا عمل ہے، جس سے صارفین کی سروسز متاثر نہیں ہوں گی۔ اتھارٹی نے بتایا کہ بلا تعطل انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث انٹرنیٹ سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔ تاہم پی ٹی اے نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمت کا عمل معمول کے مطابق ہوگا اور اس کا صارفین کی سروسز پر کوئی نمایاں منفی اثر نہیں پڑے گا۔