Gas Leakage Web ad 1

آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلیے مقرر کرنے کا فیصلہ

آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلیے مقرر کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعظم کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا، تاہم جسٹس عامر فاروق بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس عامر فاروق پہلے ہی ججز کی درخواست پر بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ اپنی رائے دے چکے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کو درست قرار دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.