Gas Leakage Web ad 1

سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو

0

گلگت میں حلف برداری کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کرتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے تاریخ میں ایک نمایاں مقام بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مینڈیٹ ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے اور یہاں کے عوام کی مشکلات دور کرنا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان باصلاحیت اور ہنر مند ہیں اور ان کے لیے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ سکیم کو مختصرعرصے میں حقیقت کی شکل دی: مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاست لڑائی جھگڑے کا دوسرا نام بن چکی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں مینڈیٹ تسلیم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ممنون رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سازشوں سے بھی آگاہ ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل کی سازش ناکام ہوئی اور بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دراندازی کرنا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیسہ پلائی دیوار ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے اور سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے اور پاکستان کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو آئینی حقوق دینا ہوں گے کیونکہ یہ علاقے پرانی تنخواہ اور پرانے نظام پر چلنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.