Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

0

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی ٹیموں کے لیے فیصل آباد اور گلگت کے ناموں پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

روزانہ محض ایک یا 2 سگریٹ پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹیموں کے لیے ابتدائی طور پر چھ ناموں کی فہرست مرتب کی تھی، جس میں فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد شامل تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان دو نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں بھی طلب کر رکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور ملتان سلطانز کے درمیان تنازع اب تک حل نہیں ہوا ہے۔ پی سی بی نے موجودہ پانچ فرنچائزز کو ویلیو ایشن دستاویزات بھجوا دی ہیں اور ویلیو ایشن کے بعد انہیں تجدید کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او نے اعلان کیا ہے کہ دو نئی فرنچائزز کے لیے بھی آکشن کرایا جائے گا۔ 10 سالہ پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کے اختتام کے بعد نئے معاہدے پر کام جاری ہے، جس میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.