مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 100.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
مودی سرکار کیخلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج دہلی سے نکل کر دیگر شہروں تک پھیل گیا
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 91.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کے روز صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔
رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز "نیو جائنٹ”، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔