Gas Leakage Web ad 1

یورپی یونین، آسٹریلیا، برازیل نے نئے امریکی ٹیرف کو مسترد کر دیا

0

سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کایا کالاس نے کہا ہے کہ یورپی مصنوعات پر نئے امریکی ٹیرف بلاجواز ہیں، جبکہ یورپی یونین پر جبری مشقت کے قوانین میں کمزوری کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے لیبر قوانین امریکا کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

کایا کالاس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین میں ملازمین کو بہتر حقوق اور تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ گزشتہ تجارتی معاہدے کی تمام شرائط پوری کی ہیں، تاہم نئے امریکی ٹیرف کاروباری اداروں کے لیے غیر متوقع اور تشویشناک اقدام ہیں۔
برطانیہ میں ایک برس کے دوران مساجد پر 70 حملے و نفرت انگیز واقعات
سربراہ یورپی خارجہ پالیسی نے کہا کہ یورپی یونین اس معاملے پر واشنگٹن سے وضاحت طلب کرے گی۔

ادھر آسٹریلیا اور برازیل نے امریکی اقدام کو غیر ضروری اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کریں گے۔

دوسری جانب کینیڈا، جس پر چند روز قبل ہی تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نئے امریکی ٹیرف عائد کیے گئے تھے، نے محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری رکھے گا۔

کینیڈا کے وزیر برائے امریکا تجارت ڈومینک لی بلانک نے کہا کہ دونوں ممالک آنے والے ہفتوں میں اس مسئلے سمیت دیگر تجارتی معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.