Gas Leakage Web ad 1

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں: عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

0

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب مقدمات میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو ان مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں۔

آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ شہریوں نے زمین بوس کر دیا

فیصلے میں کہا گیا کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آرٹیکل 175 اے اور 175 ایف کے تحت وفاقی آئینی عدالت کو منتقل شدہ تصور کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی تھی۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ضمانت سے متعلق مقدمہ اب وفاقی آئینی عدالت میں سنا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.