Gas Leakage Web ad 1

مودی سرکار کیخلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج دہلی سے نکل کر دیگر شہروں تک پھیل گیا

0

مودی سرکار کے خلاف امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی نوجوانوں کا احتجاج دارالحکومت نئی دہلی سے نکل کر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیل گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوانوں کا احتجاج ممبئی، پٹنہ، کیرالا اور گوا تک پھیل چکا ہے، جہاں سینکڑوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی

نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی نے امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیراعظم کے نوٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوپر سے نیچے تک وزیرِ تعلیم سمیت نااہل لوگ بیٹھے ہیں جو صرف پیسہ بنا رہے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامی پتھراؤ کروا کر تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی نوجوانوں کے احتجاج میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے فیض احمد فیض کی مشہور نظم "بول کہ لب آزاد ہیں تیرے” سنا کر مظاہرین کا حوصلہ بڑھایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.