Gas Leakage Web ad 1

ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہو کر 47 فیصد رہ گئی

0

وزارتِ آبی وسائل کی دستاویزات کے مطابق 20 جولائی تک تربیلا، منگلا اور چشمہ میں مجموعی طور پر 6.19 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے، جبکہ ان تینوں بڑے آبی ذخائر کی مجموعی گنجائش 13.149 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویزات کے مطابق تربیلا ڈیم میں اپنی مجموعی ذخیرہ گنجائش کا 58 فیصد پانی موجود ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں صرف 40 فیصد اور چشمہ بیراج میں محض 23 فیصد پانی ذخیرہ ہے۔
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ شہریوں نے زمین بوس کر دیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث آئندہ مہینوں میں آبی انتظام اور وسائل کے مؤثر استعمال کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پانی کے ذخائر میں یہ کمی زرعی شعبے، آبپاشی اور مجموعی آبی تحفظ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے، اس لیے پانی کے دانشمندانہ استعمال اور مؤثر ذخیرہ کاری پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.