ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ ایران کی حالیہ زرعی خریداری میں امریکی اور یورپی یونین کی بڑی کمپنیوں کی شرکت معمول کے مطابق جاری ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے جو منجمد اثاثے بحال کیے جا رہے ہیں، انہیں امریکا سے خوراک کی خریداری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل آئیں گی
انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے پہلے دور کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جو مالی رقوم جاری کی جا رہی ہیں وہ خوراک کی خریداری کے لیے ہوں گی اور یہ خریداری خصوصی طور پر امریکا اور امریکی کسانوں سے کی جائے گی۔
امریکی صدر کے مطابق ایران اس رقم سے مکئی، سویا بین اور دیگر زرعی اجناس خریدے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس فیصلے سے امریکی کسانوں کو فائدہ ہوگا اور انہیں ایران سے بڑے آرڈرز ملیں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں اس حوالے سے کسانوں کی طرف سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے اور وہ اس پیشرفت سے خوش ہیں۔