Gas Leakage Web ad 1

سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی جدوجہد میں پیشرفت، ماحولیاتی نمونوں کے نتائج میں نمایاں بہتری

0

اسلام آباد: سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ماحولیاتی نمونوں کے نتائج میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق سندھ سے حاصل کیے گئے 29 ماحولیاتی نمونوں میں سے 28 کی رپورٹ منفی آئی ہے، جو پولیو کے خلاف جاری مہم کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

ڈیجیٹل اتھارٹی کو ملک کی مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگست 2023 کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں منفی ماحولیاتی نمونے سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق کراچی ڈویژن میں 12 میں سے 11 ماحولیاتی نمونے منفی آئے، جبکہ سندھ کے دیگر ڈویژنز میں تمام 17 نمونوں کی رپورٹ منفی رہی، جو ایک غیر معمولی پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قمبر اور کشمور میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حوصلہ افزا ہے، جبکہ بدین اور میرپورخاص میں مسلسل دوسرے ماہ ماحولیاتی نمونوں کا منفی آنا بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید بتایا کہ جولائی 2026 کے دوران کراچی میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی تاکہ وائرس کے مکمل خاتمے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے اور بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.