اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک نمایاں کمی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
پارلیمنٹ کا سانحہ پمز کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ، دونوں ایوانوں میں کمیٹی بنانے کی تحاریک منظور
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔