Gas Leakage Web ad 1

جگر کے عام ترین عارضے سے تحفظ کا بہت آسان طریقہ

0

جگر پر چربی چڑھنے کا عارضہ اس قدر عام ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 30 فیصد افراد اس سے متاثر ہیں، تاہم اس کے مؤثر علاج کے حوالے سے اب بھی محدود آپشنز موجود ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اب ماہرین نے ایک ایسی دریافت کی ہے جو جگر کے اس عام عارضے سے تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

جرنل نیوٹریشنز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر کھانے کی عادت جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
تحقیق میں جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کے شکار 79 افراد کو شامل کیا گیا تھا، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو ٹماٹروں سے دور رکھتے ہوئے مخصوص غذا استعمال کرائی گئی، جبکہ دوسرے گروپ میں شامل افراد کو روزانہ 200 گرام کچے ٹماٹر اور 50 گرام ٹماٹو ساس استعمال کرائی گئی۔

یہ سلسلہ 6 ہفتوں تک جاری رہا، جس دوران شرکاء میں کولیسٹرول کی سطح، جگر کی صحت اور دیگر جسمانی اثرات کی نگرانی کی گئی۔

محققین نے دریافت کیا کہ دونوں گروپس میں جگر پر چربی کی سطح میں کمی آئی، تاہم ٹماٹر استعمال کرنے والے گروپ میں یہ کمی زیادہ نمایاں تھی۔

مزید تجزیے سے معلوم ہوا کہ ٹماٹر کھانے سے جگر میں چربی کے اجتماع میں کمی واقع ہوتی ہے، چاہے جسمانی وزن میں کمی آئے یا نہ آئے۔

محققین کے مطابق جگر پر چربی چڑھنے کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں، اس لیے ان نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ ٹماٹر کھانے سے جگر کی صحت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، جبکہ ٹماٹر دل کی صحت کے لیے بھی مفید سمجھے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک دائمی عارضہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہے۔

عام طور پر اس بیماری کے لیے نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور یہ جگر کے امراض کی عام ترین اقسام میں شامل ہے۔

اس بیماری کے دوران جگر میں معمول سے زیادہ مقدار میں چربی جمع ہونے لگتی ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو جگر کے افعال متاثر ہوسکتے ہیں۔

جگر کی اس بیماری کے نتیجے میں میٹابولک امراض، جن میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپا شامل ہیں، کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

صحت مند جگر میں چربی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور اس میں معمولی اضافے کو بھی بیماری کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.