Gas Leakage Web ad 1

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟

0

ایپل کے نئے آئی فون ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے، تاہم اس سال کی ڈیوائسز پہلے سے زیادہ مہنگی ہوں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے ستمبر میں آئی فون 18 پرو، 18 پرو میکس اور کمپنی کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں پولیس اہلکار ہی چوری کی واردات میں ملوث نکلے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے نئے فلیگ شپ آئی فونز گزشتہ سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہوں گے۔

اس سے قبل گزشتہ سال ایپل نے آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے دیگر کمپنیوں کی جانب سے فونز کی قیمتوں میں اضافے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اسی حکمت عملی کو آئی فون 18 پرو ماڈلز کے لیے اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل کیا جاسکے۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ ایپل کی جانب سے قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا، تاہم رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

یعنی آئی فون 18 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز کے بجائے 1199 ڈالرز سے شروع ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسا ریمز اور دیگر چپس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا جائے گا۔

آئی فون 18 پرو سیریز کے ساتھ ایپل کی جانب سے اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور 18 ائیر پیش نہیں کیا جائے گا۔

مختلف لیکس کے مطابق یہ دونوں فونز 2027 کے شروع میں کسی وقت متعارف کرائے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.