اسلام آباد: مالی سال 2025-26 عوام کے لیے مہنگائی کے حوالے سے انتہائی بھاری ثابت ہوا، جہاں شہری ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل خریدنے پر مجبور رہے اور ساتھ ہی پٹرولیم لیوی کا ریکارڈ بوجھ بھی برداشت کرتے رہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران حکومت نے ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 257 روپے 76 پیسے جبکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 199 روپے 98 پیسے تک اضافہ کیا۔
شیخ حسینہ نے رواں سال اپنے وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا
رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر اور کاروباری سرگرمیوں پر نمایاں اثرات مرتب کیے، جبکہ صارفین کو پٹرولیم لیوی کی مد میں بھی تاریخ کے بلند ترین بوجھ کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ایران سے سستا تیل اور گیس خریدنے کے امکان پر غور کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔