Gas Leakage Web ad 1

(ن) لیگ کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

0

مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے۔

افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں منتخب ہوکر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے تھے، جبکہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔
مکہ دفاعی معاہدے نے پورے خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام دیا ہے، وزیراعظم
خیال رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کیا تھا۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں، جبکہ 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.