Gas Leakage Web ad 1

شہری ہوشیار‌! منرل واٹر کے ان برانڈز کا پانی ہرگز استعمال نہ کریں

0

پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز نے ملک میں فروخت ہونے والے 29 بوتل بند اور منرل واٹر برانڈز کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے اور شہریوں کو پانی کی خریداری میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کونسل کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 بڑے شہروں سے لیے گئے 230 نمونوں کی جانچ کے بعد یہ برانڈز مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں پائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 22 برانڈز میں بیکٹیریا کی آلودگی موجود تھی جسے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ آلودہ برانڈز میں مائی سیال، جیرز سیف لائف، نیچرل پیور لائف، نیچرل سپ، المیر، الصفا، الشفا، رائل فینا، ایکوا نائس پیور لائف، نور ایکوا، ایکوا پیور، ڈرنک ویل پیور ڈرنکنگ واٹر، امپیریل پیور ڈرنکنگ واٹر، زلمی، ڈیپ بلیو، آبِ حرم، وائٹل سپ، ہنزہ الٹر واٹر، ری ہائیڈریٹ ڈرنک پیور واٹر، مویا منرل واٹر، ٹائننٹ ایکوا اور ایکوا پیورا اسمارٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 9 برانڈز میں سوڈیم کی مقدار 50 پی پی ایم کی مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی۔ ان میں ایچ آر واٹر ہیلتھی لائف، اے ٹو زیڈ پیور بوتلڈ ڈرنکنگ واٹر، پیور ڈرنکنگ واٹر، ڈیپ بلیو پیور ڈرنکنگ واٹر، سپ نیسٹ پیوریفائیڈ ڈرنکنگ واٹر، آبِ حرم، ایکوا لائف بوتلڈ ڈرنکنگ واٹر، واٹر ڈرنکلی اور الفا ایچ ٹو او شامل ہیں۔

کچھ برانڈز میں ٹی ڈی ایس کی سطح بھی 500 پی پی ایم سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض میں ایک سے زائد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق یہ ٹیسٹنگ وفاقی حکومت کی ہدایت پر جاری سہ ماہی مانیٹرنگ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد مارکیٹ میں دستیاب پانی کے معیار کی نگرانی اور عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

کونسل نے صارفین سے کہا ہے کہ بوتل بند پانی خریدتے وقت اس کی رپورٹ اور معیار ضرور چیک کریں اور غیر معیاری پانی کے استعمال سے گریز کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.