سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
(ن) لیگ کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب
جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے، بالخصوص زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔