Gas Leakage Web ad 1

وہ عام چیز جسے دہی میں شامل کرکے آپ معدے کی صحت کو بہترین بنا سکتے ہیں

0

اگر آپ دہی کھانا پسند کرتے ہیں تو اس میں چینی کے بجائے شہد شامل کرنا نظام ہاضمہ کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ بات امریکا میں کی جانے والی دو تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق دہی میں متعدد غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک کپ دہی جسم کو روزانہ درکار کیلشیئم کی تقریباً 50 فیصد مقدار فراہم کرتا ہے، جو ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کا رابطہ ہے، جو اچھا ہے،رانا ثنااللہ
Illinois یونیورسٹی کی دو الگ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ دہی میں شہد شامل کرنے سے معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔

پہلی تحقیق میں شہد کی 4 مختلف اقسام کو دہی کے ذریعے جانوروں کو استعمال کرایا گیا۔ تحقیق کے دوران جانوروں کے لعاب دہن، معدے میں موجود تیزاب اور دیگر نمونوں کی جانچ کی گئی، جس سے معلوم ہوا کہ شہد کے استعمال سے معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹیریا تیزی سے بڑھنے لگے۔

تحقیق کے مطابق شہد کی تمام اقسام سے یہ فائدہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری تحقیق میں ان نتائج کی تصدیق کے لیے کلینیکل ٹرائل کیا گیا، جس میں انسانوں کو شامل کیا گیا۔ اس تحقیق میں 66 صحت مند افراد نے حصہ لیا۔ ان افراد کو ہر ہفتے 2 مرتبہ دہی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم صرف ایک مرتبہ دہی میں شہد شامل کرنے کو کہا گیا۔

تحقیق کے دوران ان افراد کے فضلے کے نمونے اور آنتوں کے افعال سے متعلق تفصیلات جمع کی گئیں۔ اس کے علاوہ شرکا سے مزاج، دماغی افعال اور مجموعی صحت کے بارے میں سوالنامے بھی پُر کروائے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دہی میں شہد شامل کرنے سے معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کی نشوونما تیز ہوگئی اور ان کی زندگی کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔

محققین کے مطابق بیکٹیریا کی نشوونما میں اضافہ تو ہوا، تاہم آنتوں کے افعال، مزاج اور دماغی سرگرمیوں پر اس کے کوئی نمایاں اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

بعد ازاں محققین نے مزید 36 افراد کو بھی تحقیق میں شامل کیا اور اس مرتبہ انہیں دہی میں چینی ملا کر استعمال کرائی گئی۔

ان افراد کے نمونوں کا دیگر نتائج سے موازنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ شہد اور دہی کا امتزاج نظام ہاضمہ کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ دہی میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کرنے سے معدے میں موجود مفید بیکٹیریا کو فائدہ پہنچتا ہے۔

دونوں تحقیقی رپورٹس کے نتائج دی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.