Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل کا ملتان گیریژن کا دورہ، Z-10ME ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں شرکت

0

فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید زیڈ-10 ایم ای (Z-10 ME) اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

 

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق، کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل عاصم منیر نے فارمیشن کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

 

دورے کے دوران آرمی چیف نے تدریسی شعبے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے، قومی اتحاد کے فروغ اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

 

جنرل عاصم منیر نے زیڈ-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ یہ جدید ہیلی کاپٹر ہر موسم میں، دن اور رات، مؤثر آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ریڈار سسٹمز و الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے میں فوج کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

 

بعد ازاں، آرمی چیف نے مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے شامل کیے گئے ہیلی کاپٹروں کی فائر پاور کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام سے آرمی ایوی ایشن کو نہ صرف تکنیکی برتری حاصل ہوئی ہے بلکہ میدانِ جنگ میں مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی صلاحیت بھی بہتر ہوئی ہے۔

 

سپہ سالار نے افسران اور جوانوں سے ملاقات میں ان کی جنگی مہارت، پیشہ ورانہ لگن اور حوصلے کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید جنگ کے بدلتے تقاضوں کے پیش نظر، فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے۔

 

ملتان گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر ملتان نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.