Gas Leakage Web ad 1

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک سو پچاس ارکان فورتھ شیڈول میں شامل، حکومت کا بڑا اقدام

0

آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے دس الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کرتے ہوئے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک سو پچاس ارکان کو فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سولہ ایک کے تحت عمل میں لائی گئی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق فہرست میں تنظیم کے چار سرکردہ رہنماؤں سمیت ایسے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کے بارے میں پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشنز پر عملدرآمد کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.