Gas Leakage Web ad 1

ن لیگ کے طارق فاروق اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب

0

مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے طارق فاروق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ میں مسلم لیگ ن کے طارق فاروق نے 32 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید کو 14 ووٹ ملے۔
عدالت نے میر رضا کے بزنس پارٹنرکے بھائی کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی
ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب رہی۔ مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری نے 32 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جیت لیا، جبکہ عامر غفار لون کو 14 ووٹ ملے۔

گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 6 جبکہ پیپلز پارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 46 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔ ن لیگ نے مجموعی طور پر 31 جبکہ پیپلز پارٹی نے 14 نشستیں حاصل کیں۔ عوامی دست وبازو کی ایک نشست پر ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے بعد مسلم لیگ ن کی مجموعی نشستیں 32 ہوگئی ہیں، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی میں تاحال انتخابات نہ ہونے کے باعث 7 ارکان کے بغیر حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.