Gas Leakage Web ad 1

امریکہ کے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے انٹرپرینیورشپ نمائش کا انعقاد

0

امریکی سفارتخانے کے زیر اہتمام آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش، پاک امریکا ثقافتی و تجارتی روابط اجاگر

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے امریکا کی آزادی کے ڈھائی سو سال مکمل ہونے کے سلسلے میں یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن اِن پاکستان (USEFP) کی عمارت میں آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش کا انعقاد کیا، جس میں فنکاروں، ڈیزائنرز، کاروباری شخصیات اور ثقافتی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد تخلیقی صنعتوں کے ذریعے معاشی ترقی، دوطرفہ تعلقات اور بین الثقافتی روابط کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ معروف براڈکاسٹر اور فلم ساز توثیق حیدر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، وزیر اعظم نے تاریخی امن معاہدے پردستخط کی مبارکباد دی

فریڈم 250 مہم کے تحت منعقد ہونے والی تقریب میں فریڈم 250 انٹرپرینیورشپ لیکچر، آرٹس مارکیٹ پلیس اور فیشن رن وے شو شامل تھے۔ آرٹس مارکیٹ پلیس میں پاکستان امریکا ایلومنائی نیٹ ورک کے 20 سابق شرکاء کے فن پارے اور تخلیقی کام پیش کیے گئے، جبکہ فیشن شو میں امریکی ڈیزائن، ثقافت اور ٹیکسٹائل جدت کے ڈھائی سو سالہ سفر کو اجاگر کیا گیا۔

اپنے خطاب میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ فنونِ لطیفہ عوام اور اقوام کے درمیان پائیدار تعلقات قائم کرنے کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط ترین معاشی روابط میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران امریکا کو پاکستانی ملبوسات اور تیار شدہ گارمنٹس کی برآمدات کی اوسط مالیت سالانہ چار ارب ڈالر سے زائد رہی، جبکہ پاکستان ہر سال تقریباً 80 کروڑ ڈالر مالیت کی امریکی کپاس اور دیگر خام ٹیکسٹائل مواد درآمد کرتا ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ڈینم کپڑے اور ڈینم ملبوسات تیار کرنے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے اور امریکا میں فروخت ہونے والی جینز کی بڑی تعداد کا سفر پاکستان سے شروع ہوتا ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے تخلیقی صنعتوں کو معاشی مواقع اور دوطرفہ شراکت داری کے فروغ کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں فنون اور ڈیزائن کی کامیابی صرف صلاحیت کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک ایسی ثقافت کا ثمر ہے جو تجربات، کاروباری سوچ اور نئے خیالات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

تقریب کی نمایاں سرگرمی فیشن رن وے شو تھا، جس میں ٹیکسٹائل، ڈیزائن اور ثقافتی کہانیوں کے ذریعے امریکی فیشن کے ڈھائی سو سالہ ارتقا کو پیش کیا گیا۔ اس شو نے امریکا کے تخلیقی ورثے اور جدت پسندی کو منفرد انداز میں اجاگر کیا۔

فریڈم 250 مہم امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی یاد میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات، شراکت داریوں اور پروگراموں کا سلسلہ ہے، جس کا مقصد امریکی کامیابیوں کو اجاگر کرنا، امریکی اقدار کو فروغ دینا اور دنیا بھر میں شراکت دار ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.